ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق قدرت اللہ زنجانی نے ۲۰ جون كو ايك پريس كانفرنس كے دوران ماہ شعبان میں اس كمیٹی كے اہداف اور پروگراموں كی تشريح كی ہے ۔
انہوں نے ماہ رجب كی الواداعی دعا اور دعائے فرج كی تلاوت سے شروع ہونے والے اس نشست كے دوران كہا : یہ سال ايرانی سرمائے اور كام كی حمایت كا سال ہے اسی وجہ سے ہم نے بيرونی مصنوعات كی جگہ ملكی مصنوعات كو بازاروں میں پيش كيا ہے اور اللہ كے لطف و كرم سے اس كام میں ہمیں كافی حد تك كاميابی بھی نصيب ہوئی ہے ۔
انہوں نے زور دیا : اس سال اعیاد شعبانیہ کی تقربیات کو بہرتین انداز سے منانا چاہیئے اور یہ ثابت کرنا چاہیئے کہ اسلام دین عزا اور غم ہی نہیں بلکہ زندگی کے تمام امور کے لیے پروگرام رکھتا ہے ۔
1034212