تاتارستان میں بچوں اور جوانوں كيلئے قرائت قرآن كے مقابلوں كا انعقاد

IQNA

تاتارستان میں بچوں اور جوانوں كيلئے قرائت قرآن كے مقابلوں كا انعقاد

11:23 - June 21, 2012
خبر کا کوڈ: 2351247
قرآنی سرگرمياں گروپ: جمہوریہ تاتارستان كے شہر "يوٹاز" میں بچوں اور نوجوانوں كيلئے قرائت قرآن كريم كے مقابلے منعقد ہوئے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق قرائت قرآن كريم كے ان مقابلوں میں 16 سال تك كے لڑكے اور لڑكيوں نے شركت كی ہے۔
یہ مقابلے 15 جون كو عيد مبعث كی مناسبت سے يوٹاز كی جامع مسجد میں منعقد ہوئے۔ مذہبی امور كے ادارے نے ان مقابلوں كے انعقاد كا مقصد بيان كرتے ہوئے كہا كہ اس سے ہماری نسل میں قرآن كريم كی تعليمات اور اس كی تلاوت كی طرف رغبت میں اضافہ ہو گا ۔ ان مقابلوں كی جيوری میں علماء دين، ممتاز قاری اور قرآنی مراكز كے اساتيد شامل ہیں۔
لڑكوں كے گروپ میں چار سال كے سمير ميرحيازاف نے پہلی پوزيشن حاصل كی ہے اور امير رايان اف ،سلمان اف نے دوسری اور تيسری پوزيشن حاصل كی لڑكيوں كے گروپ میں امينہ حكيم اوا نے پہلی پوزيشن حاصل كی آخر میں پوزيشن لينے والے بچوں اور بچيوں میں انعامات تقسيم كئے گئے۔

1034062
نظرات بینندگان
captcha