ايران كی قرآںی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق اسلامك سنٹر تاجسكتان كے ترجمان جو ملك كا اصلی مذہبی ادارہ ہے اور یہ پروگرام اسی كے زير نگرانی منعقد ہورہا ہے، انہوں نے اس بارے میں اعلان كيا ہے یہ مقابلے 5 اور 6 جولائی كو منعقد ہوں گے اس میں شركاء تجويد ترتيل اور قرائت قرآن كے مقابلے میں حصہ لیں گے۔
انہوں نے مزيد كہا ابھی تك روسی فیڈريشن كے ممالك، چيچنيا، داغستان اور تاتارستان نے مقابلوں میں شركت كرنے كا اعلان كيا ہے۔ اور پروگرام كے مطابق ہر ملك اپنے تين نمائندے بھيجے گا۔
ترجمان نے كہا كہ تاجكستان میں پہلی بار اس سطح كے مقابلوں كا اہتمام كيا جارہا ہے۔انتظامی كمیٹی پوزيشن لينے والوں كے لیے انعامات كا جائزہ لے رہی ہے ۔
1034099