پاكستان میں شعبان اور رمضان كے مہينوں میں تعليم قرآن كورسسز كا اہتمام

IQNA

پاكستان میں شعبان اور رمضان كے مہينوں میں تعليم قرآن كورسسز كا اہتمام

14:50 - June 21, 2012
خبر کا کوڈ: 2351392
قرآنی سرگرمياں گروپ: ادارہ منہاج القرآن پاكستان رمضان اور شعبان كے مہينوں میں ملك كے 500 علاقوں میں قرآنی تعليم كے كورسسز منعقد كرے گا ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق ادارہ منہاج القرآن كے چيئرمين علامہ طاہر القادری نے اس بارے میں بتايا ملك كے مختلف حصوں میں قرآن كريم كی تعليم كو رواج دينے كے لیے یہ تعليمی كورس منعقد كئے جارہے ہیں اور اس پروگرام كا اصلی مقصد قصبوں سے لے كر بڑے شہروں تك لوگوں كو قرآن كريم كی تعلمات سے آشنا كرانا ہے ۔ ادارہ منہاج القرآن كے حكام میں سے علامہ افضال قادری نے كہا شعبان اور رمضان كے مہينوں میں پورے ملك كے 500 قرآنی انسٹی ٹيوٹ میں قرآن كريم كا تعليمی كورس منعقد كيا جائے گا اور اس كا مقصد لوگوں میں قرآن كريم كی تعليمات كو عام كرنا ہے۔ 1034079
نظرات بینندگان
captcha