فلپائن كے وزير برائے مسلم امور نے ايران سے قرآنيات میں تعاون كے فروغ كا مطالبہ كيا ہے

IQNA

فلپائن كے وزير برائے مسلم امور نے ايران سے قرآنيات میں تعاون كے فروغ كا مطالبہ كيا ہے

20:28 - June 24, 2012
خبر کا کوڈ: 2353469
قرآنی سرگرمياں گروپ: "وكيل ماہول سادايين" نے ايران كی مذہبی ترقی كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ ہم نے ايران سے قرآنيات كے شعبہ میں تعاون كی درخواست كی ہے اور كہا ہے كہ فلپائن میں قرآںی مقابلہ منعقد كرنے كيلئے ايران كے تجربے سے فائدہ اٹھايا جاسكتا ہے۔
ايران كی قرآںی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق فلپائن میں ايرانی كلچرل سنٹر كے كونسلر حسن ديوسالار نے مسلم امور میں فلپائن كے نئے وزير وكيل ماہول سادايين، سے ملاقات میں انہیں مبار كباد پيش كی ہے۔ یہ ملاقات وزارت خانے میں ہوئی جس میں ديو سالار نے اپنی كاركردگی رپورٹ میں دارالقرآن كی تاسيس، حج كانفرنسز كا انعقاد، قرآن كريم كی اشاعت وغيرہ كو بتايا اوردونوں ممالك كے درميان تعلقات كے فروغ پر گفتگو كی۔
فلپائنی مسلم امور كے وزير نے بھی ايران كی قدردانی كرتے ہوئے ايرانی تمدن اور دينی خدمات كو بين الاقوامی سطح پر باعظمت قرار ديتے ہوئے قرآنيات میں تعاون كے فروغ پر زور ديا ہے۔

1036252
نظرات بینندگان
captcha