ايران میں قرآن كريم كا احترام قابل تعريف ہے

IQNA

ايران میں قرآن كريم كا احترام قابل تعريف ہے

21:57 - June 25, 2012
خبر کا کوڈ: 2354326
قرآنی سرگرميوں كا گروپ : ايران كے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كےدوران جس چيز نے ميری توجہ كو جلب كيا ہے وہ ايرانی عوام كی جانب سے اس كتاب كا احترام كرنا ہے جو ايك قابل تعريف امر ہے ۔
تہران كے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں شريك كينيا كے شہر "مومباسا" Mombasa سے تعلق ركھنے والے حافظ قرآن كريم "عبد القادر يوسف" نے ايران كی قرآن خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے ساتھ خصوصی گفتگو كے دوران كہا ہے كہ یہ مقابلے اعلی معيار كے تھے اور جس چيز نے ميری توجہ كو اپنی طرف جلب كيا وہ ايرانی عوام كی جانب سے اس مقدس كتاب كا احترام كرنا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ ايرانی عوام نے قرآن كے سائے میں وحدت اور ترقی تك رسائی حاصل كی ہے اور یہ مسئلہ بہت اہميت كا حامل ہے لہذا میں نے وطن واپسی كے بعد ايران میں قرآن كريم كی اہميت اور احترام كے بارے میں لوگوں كو آگاہ كرنے كا فيصلہ كيا ہے ۔
1037969
نظرات بینندگان
captcha