ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی '' ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق رومانیہ كے شہر بخارسٹ كی نيشنل لائبيريری میں ايران كلچرل ويك منعقد ہو رہا ہے ۔ اس مناسبت سے نيشنل لائبيريری میں ايك نمائش برپا كی گئی ہے۔ جس میں ايرانی آرٹ سے متعلق اشياء ركھی گئی ہیں۔ ميناكاری، سرامك، قالی بافی، پينٹينگ، مٹی كے برتن، روايتی لباس۔
اسی طرح تصاوير اور كتب كی نمائش بھی منعقد كی جا رہی ہے۔ اس نمائش میں رومانی زبان میں ترجمہ شدہ قرآن اور نہج البلاغہ كے نسخے مہمانوں كو پيش كیے جا رہے ہیں۔
1039899