ہندوستان كی چھ سالہ بچی حافظ كل قرآن كريم

IQNA

ہندوستان كی چھ سالہ بچی حافظ كل قرآن كريم

20:28 - July 02, 2012
خبر کا کوڈ: 2359469
قرآنی سرگرمياں گروپ: ہندوستان كی رياست اترپرديش كے علاقے گومٹی نگر كے مدرسہ دار القرآن رحمانیہ میں فاطمہ صغير چھ سالہ نے پورا قرآن كريم حفظ كرليا ہے۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق فاطمہ صغير نے اپنے والد صغير احمد كی حمايت اور نگرانی میں چھ سال كی عمر میں پورا قرآن كريم حفظ كرليا ہے۔
فاطمہ صغير كے حفظ قرآن كی وجہ سے ہندوستانی بچوں میں بھی قرآن كريم كے حفظ كا شوق بڑھا ہے اور بچے اپنے والدين كے ساتھ مختلف علاقوں سے لكھنو میں فاطمہ صغير سے ملاقات كر رہے ہیں۔
فاطمہ كے والد نے كہا كہ فاطمہ جيسی بچی كا باپ ہونے پر مجھے فخر ہے كيونكہ ميری بچی مستقبل میں قرآن كريم كی خادمہ كہلائے گی۔
اور ميری آرزو ہے كہ تمام مسلمان بچے خادم قرآن بن جائیں۔
ياد رہے اس حافظ كل قرآن بچی كے اعزاز میں لكھنو شہر میں ايك بہت بڑی تقريب ۸ جولائی كو منعقد ہوگی۔
1041803
نظرات بینندگان
captcha