تركی میں قرآن كريم كے نماياں حفاظ كرام كی تجليل

IQNA

تركی میں قرآن كريم كے نماياں حفاظ كرام كی تجليل

23:51 - July 05, 2012
خبر کا کوڈ: 2361603
قرآنی فعاليتوں كا گروپ : قرآن كريم كے برتر حفاظ كے اعزاز میں پير كے دن تركی كے شھر «ال‌بيستان»(Elbistan) میں ايك پروگرام منعقد ہوا۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپوٹ كے مطابق «ال‌بيستان»(Elbistan) كے عالم دين عبد الصمد پات نے اس حوالے سے كہا ہے كہ اس طرح كے پروگرام ہمارے لیے باعث افتخار ہیں چونكہ ايسے جوانوں كی تربيت ہمارے لیے دنيا و آخرت میں خيرو بركت كا باعث ہے۔
پروگرام میں شريك ايك اور عالم دين محمد گوھر نے بتايا : قرآن كريم قيامت تك كے تمام انسانوں كی ہدايت كا محور ہے اور جس جگہ قرآن كريم كی قرائت ہو وہاں خيروبركت كا نزول ہوتا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا كہ یہاں قرآن كريم كا روحانی دسترخوان لگا ديا گيا ہے كہ جس سے ہر انسان اپنی صلاحيت كے مطابق بہرہ مند ہو گا چونكہ قرآن انسانوں كی ہدايت كے لیے ہی نازل ہوا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ اس پروگرام میں پانچ حفاظ كرام كو انعامات سے نوازا گيا اور آخر میں جوان حفاظ نے قرآن كی چند آيتوں كی تلاوت پيش كر كے حاضرين سے داد تحسين وصول كی.
1044482
نظرات بینندگان
captcha