ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) کی رپوٹ کے مطابق یہ ورکشاپ بچوں کو مساجد سے مانوس کرنے اور بنیادی اسلامی تعلیمات از قبیل نماز ،روزہ اور ابتدائی اخلاقیات سے روشناس کرنے کے لیے مساجد میں منعقد کی جا رہی ہے۔
اس ورکشاپ کے ایک منتظم انيس گوون (Enis Güven) نے بتایا کہ یہ کورس اپوپ کی ١۰٦ مساجد میں جاری ہے کہ جس کے دوران ہر روز نماز جماعت میں شرکت کے بعد بچوں میں سوالیہ پیپر تقسیم کیے جائیں گے کہ جن کا کورس کے اختتام پر منصفین کی جانب سے جائزہ لیا جائے گا اور اس کی روشنی میں بچوں کو انعامات سے نوازا جائے گا ۔
قابل ذکر ہے کہ کامیاب بچوں میں سے قرعہ اندازی کے ذریعے ایک بچے کو اپنے والدین کے ہمراہ حج کے مکمل اخراجات دئیے جائیں گے۔
1044442