صحيفه سجاديه كے تاملی زبان میں ترجمے كی اشاعت

IQNA

صحيفه سجاديه كے تاملی زبان میں ترجمے كی اشاعت

23:48 - July 05, 2012
خبر کا کوڈ: 2361605
ہنرو ثقافت گروپ : هاشمی فاؤنڈيشن سری لنكا كے مسئول ناصر مدنی نے امام سجاد(ع) كی دعاؤں اورمناجات پر مشتمل كتاب صحيفه سجاديه كے تاملی زبان میں ترجمے كی نشر و اشاعت كا اہتمام كيا ہے ۔
ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی ﴿ایکنا﴾ کی رپوٹ کے مطابق ہاشمی فاؤنڈیشن کی جانب سے ۴۰۰ صفحات پر مشتمل اس ترجمے کے ڈھائی ہزار نسخے شایع کیے گئے ہیں ۔
اس کتاب کی ابتداء میں مترجم نے صحیفه سجادیه کی فضیلت اور حضرت امام علی بن حسین(ع) کے حالات زندگی پر بھی ایک مبسوط مقدمہ تحریر کیا ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ صحیفه سجادیه میں امام عالی مقام کی مناجات کے قالب میں کائنات کے حقائق ، اسلامی علوم و معارف ، عرفان، شرعی احکام ، سیاسی مسائل ، اجتماعی، تربیتی اور اخلاقی امور پیش کیے گئے ہیں ۔
1045348
نظرات بینندگان
captcha