پاكستان میں قرآنی تعليمی كورس كا انعقاد

IQNA

پاكستان میں قرآنی تعليمی كورس كا انعقاد

22:53 - July 08, 2012
خبر کا کوڈ: 2363691
قرآنی سرگرمياں گروپ : شيعہ طلباء كے لئے قرآئت اور حفظ قرآن كورس كا آغاز ۲۲ جولائی سے شروع ہو گا اور ۱۱ اگست اختتام پذير ہو گا یہ كورس پاكستان كے صوبے پنجاب كے شھر جلال پور میں منعقد ہو گا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق اس موسم گرما كے كورس میں حفظ اور قرائت قرآن كريم كی وركشاپ كے علاوہ مذہبی سكالرز مختلف اسلامی اور قرآنی موضوعات پر خطاب بھی كریں گے ۔
یہ كورس ہر سال جامعۃ المصطفی انٹرنيشنل يونيورسٹی كے ممتاز عالم دين حجۃ الاسلام منتظر مہدی جلال پور شھر میں منعقد كراتے ہیں۔ رپورٹ كے مطابق اس كورس كے داخلے كا آغاز ہو چكا ہے۔
1044477
نظرات بینندگان
captcha