ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق ، مسلمانوں كے امور كی نگرانی كرنے والے ادارے نے اعلان كيا ہے كہ یہ تعليمی كورسز ملك میں مسلمانوں كے قومی ادارے كی كوششوں اور روس كی اسلامی يونيورسٹی سے منسلك حفاظ قرآن كريم كے تربيتی مركز كے تعاون سے قرآنی سال منصوبے كے ضمن میں منعقد كیے جارہے ہیں ۔
اسی طرح ان كورسز كے دوران تاتارستان كے معروف قرآنی استاد البينا ولی احمدوو Albina Valiahmadova كے توسط سے مبانی علوم اسلامی اور قرأت قرآن كريم كی روسی زبان میں تعليم دی جائے گی ۔
قابل ذكر ہے كہ ان تعليمی كورسز كا آغاز جمعرات ۵ جولائی كو كيا گيا جو ماہ رمضان المبارك تك جاری رہیں گے ۔
1048415