اسلامك كالج زمبابوے كو قرآن كريم اور اسلامی كتب كا عطیہ

IQNA

اسلامك كالج زمبابوے كو قرآن كريم اور اسلامی كتب كا عطیہ

22:07 - July 10, 2012
خبر کا کوڈ: 2365525
اقرآنی سرگرمياں گروپ : اسلامی اور قرآنی ثقافت كے فروغ كے لئے ايرانی كلچرل سنٹر نے اسلامی كتب اور قرآن كريم كا عطیہ اسلامك كالج '' ايجو'' زمبابوے كو پيش كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق اسلامك كالج ''ايجو'' كے سربراہ محمد انجم نے ايرانی كلچرل سنٹر كی لائبريری كے دورے كے بعد ڈائريكٹر جنرل محمد اسدی موحد سے ملاقات اور گفتگو كی ہے ۔ اس ملاقات میں محمد انجم نے زمبابوے میں مغربی ثقافت كے مقابلے اور مذہبی علوم كی تعليم اور فروغ كی تاكيد كرتے ہوئے كہا اسلامك كالج '' ايجو '' ايرانی كلچرل سنٹر كے ساتھ ثقافتی اور مذہبی تعاون كے لئے تيار ہے ۔
ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر جنرل اسدی موحد نے اس ملاقات میں مسلمانوں كے درميان اتحاد اور يكجہتی كی ضرورت پر زور ديتے ہوئے كہا : عالمی استعمار مسلمانوں كے درميان اتحاد كو ختم كرنا چاہتا ہے اسلام دشمنوں كے اس فتنے سے مقابلے كا ايك ہی راستہ ہے كہ اسلامی تعليمات كو فروغ ديا جائے ۔
1049184

نظرات بینندگان
captcha