تركی میں خواتين كے لیے قومی سطح كے قرأت قرآن كريم مقابلے كا انعقاد

IQNA

تركی میں خواتين كے لیے قومی سطح كے قرأت قرآن كريم مقابلے كا انعقاد

23:45 - July 10, 2012
خبر کا کوڈ: 2365572
قرآنی سرگرميوں كا گروپ : ۹ جولائی كو تركی كے شہر (كاستامونو) كے تعليم و تربيت مركز كے ہال میں مذہبی امور كی ماہر خواتين كے لیے خصوصی قرأت قرآن كريم مقابلے كا آخری مرحلہ منعقد كيا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ جنوب مغربی ايشيا كی رپورٹ كے مطابق ، ادارہ دينی امور كی كوششوں سے منعقد ہونے والے اس مقابلے میں دياربكر ، سينوپ ، كيليس، كارس ، آكسارای ، چاناك قلعہ ، آفيون كاراحصار ، بارتين ، موش اور استنبول میں پہلی پوزشنين حاصل كرنے والی خواتین نے باہمی مقابلہ کیا ہے ۔
واضح رہے كہ مقابلے میں شریک امیدواروں نے جيوری كی طرف سے منتخب كی گئی آيات قرآنی كی تلاوت كی اور مقابلے کے اختتام پر جيوری كے فيصلے كے مطابق كارس صوبے سے تعلق ركھنے والی طلبہ نے پہلی پوزيشن حاصل كی ہے جبكہ استبنول اور آفيون سے تعلق ركھنے والی طلبات نے دوسری اور تيسری پوزشنیں حاصل كی ہیں ۔
1048894
نظرات بینندگان
captcha