تركی كی چھ سالہ بچی نے حفظ قرآن کریم مکمل کر لیا

IQNA

تركی كی چھ سالہ بچی نے حفظ قرآن کریم مکمل کر لیا

23:44 - July 11, 2012
خبر کا کوڈ: 2366603
قرآنی سرگرميوں كا گروپ : تركی كے صوبے غازيانٹيپ Gaziantep كے شہر سیہٹ كامل Şehit kamil سے تعلق ركھنے والی چھ سالہ بچی "زينب سودہ آی دوغان" نے شہر كے "محمدیہ" قرآنی مدرسے میں قرآن كريم کے حفظ کو مکمل کر لیا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ جنوب مغربی ايشيا كی رپورٹ كے مطابق ، زينب سودہ آی دوغان نے پانچ سال كی عمر سےقرآن كريم كو حفظ كرنا شروع كيا اور چھ سال كی عمر میں تقريبا ۱۷ مہينوں كے بعد قرآن كے حفظ كو مکمل کر لیا ہے ۔
قرآنی مدرسے محمدیہ كے انچارج "مومار ازبك Muammer Özbek " نے اس بات پر خوشی كا اظہار كرتے ہوئے كہا : اس چھ سالہ بچی كی بہت بڑی كاميابی ہمارے اور حفظ قرآن کے میدان میں مشغول ديگر افراد كے لیے ايك بہترين نمونہ عمل ہے ۔
زینب نے اپنی کامیابی کے بارے میں کہا: اللہ تبارک و تعالی قرآن مجید کو حفظ کرنے والوں سے محبت کرتا ہے اور میں نے بھی اپنے شوق اور بغیر کسی تھکن کے اس کام میں کامیابی حاصل کی ہے۔
1050484
نظرات بینندگان
captcha