ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شبعہ جنوب مغربی ايشيا كی رپورٹ كے مطابق ، یہ تعليمی كورس ماہ رمضان کے دوران حجت الاسلام والمسلمين عابد حسين حسينی كی كوششوں سے علاقے كے جوانوں كے لیے منعقد كيا جائے گا جو مہينے كے آخر تك جاری رہے گا ۔
قابل ذكر ہے كہ حجت الاسلام و المسلمين حسينی علاقے كے بچوں اور جوانوں كے لیے مختلف قسم كے كورسز اور قرآنی پروگراموں كا اہتمام كرتے ہیں اور ماہ رمضان كے دوران مفاہيم قرآن كا یہ تعليمی كورس بھی ہرروز نماز صبح كے بعد ۳۰ منٹ كے لیے شہر كی مسجد علی (ع) میں منعقد كيا جائے گا ۔
1050319