باشقيرستان میں بچوں كے قومی قرآنی مقابلے كا انعقاد

IQNA

باشقيرستان میں بچوں كے قومی قرآنی مقابلے كا انعقاد

20:28 - July 14, 2012
خبر کا کوڈ: 2368224
قرآنی سر گرمياں گروپ : جمھوریہ باشقيرستان كے دار الحكومت " اوفا " شھر كی جامع مسجد (لالہ) میں آج 14 جولائی كو بچوں كے نو ویں قومی مقابلے منعقد ہو رہے ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق روس كے مسلمانوں كے مذہبی امور كے ادارے نے اس قرآنی مقابلے كے بارے میں اعلان كرتے ہوئے كہا یہ قومی قرآنی مقابلے روسی اسلامك يونيورسٹی اور مذہبی امور كے ادارے كے تعاون سے منعقد ہو رہے ہیں ۔ اس میں باشقيرستان كے مختلف صوبوں كے ۱۲۰ افراد شركت كر رہے ہیں ۔
روسی اسلامك يونيورسٹی كے ڈائريكٹر نے ان مقابلوں كے طريقہ كار كے بارے میں بتايا كہ یہ مقابلے تجويد اور قرائت قرآن شعبے میں بچوں كے لئے منعقد ہوں گے ان مقابلوں كی جيوری میں اسلامك يونيورسٹی كے اساتيد اور اوفا شھر كے علمائے كرام شامل ہوں گے ۔
1052018
نظرات بینندگان
captcha