ايران كی قرآنی خبر رساں (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق قرآن كريم كی یہ تفسير بشكيك شھر كے قاضی مقصد حاجی كتاموثيف كرغيز زبان میں ترجمہ كر رہے ہیں اور كرغيزستان كے مفتی اعظم چوباق حاجی جليل اف كے زير نگرانی ہو رہی ہے ۔ یہ تفسير قرآن كريم چھ جلدوں پر مشتمل ہے ابھی فقط اس كی پہلی جلد سورہ بقرہ سے لے كر سورہ نساء تك شائع ہوئی ہے ۔ یہ 434صفحات پر مشتمل ہے اور پانچ ہزار نسخے شائع ہوئے ہیں ۔
ياد رہے اس تفسير قرآن كريم كی باقی جلدیں آيندہ شائع ہوں گی ۔
1051751