ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق ملائيشيا كے بين الاقوامی قرآن مقابلے میں شركت كرنے والے دو قاری حضرات نے ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر جنرل علی اكبر ضيائی سے ملاقات كی ہے ۔ اس ملاقات میں علی اكبر ضيائی نے كلچرل سنٹر كی قرآنی سرگرميوں كی تفصيلات بتائی اور ملائيشيا میں قرآنی سرگرمياں كا مركز بين الاقوامی اسلامی يونيورسٹی كو قرار ديا اور كہا يونيورسٹی مختلف قرآنی موضوعات پر اجلاس منعقد كراتی رہتی ہے ۔
1053109