بيسویں بين الاقوامی قرآنی نمائش كی افتتاحی تقريب كی رپورٹ

IQNA

بيسویں بين الاقوامی قرآنی نمائش كی افتتاحی تقريب كی رپورٹ

19:34 - July 16, 2012
خبر کا کوڈ: 2370178
قرآنی سرگرمياں گروپ: جمھوری اسلامی ايران كی بيسویں بين الاقوامی قرآنی نمائش كی افتتاحی تقريب مصلائے امام خمينی كے مركزی ہال میں 15 جولائی كی رات كو منعقد ہوئی اس تقريب میں صدر مملكت ،ثقافت اورارشاد اسلامی كے وزير كے علاوہ قرآنی ماہرين كی بڑی تعداد نے شركت كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق بيسویں بين الاقوامی قرآنی نمائش كی افتتاحی تقريب گذشتہ رات منعقد ہوئی جس میں صدر محمود احمدی نژاد، ثقافت و ارشاد اسلامی كے وزير سيد محمد حسينی كےعلاوہ قرآنی ماہرين كی بڑی تعداد نے شركت كی ہے ۔
یہ تقريب رات9 بجے كر 40 منٹ پر مصلائے امام خمينی كے مركزی ہال میں شروع ہوئی ۔ قومی ترانے كے بعد ايران كے بين الاقوامی قاری سيد جواد حسينی نےقرآن كريم كی تلاوت كی اس كے بعد ثقافت اور ارشاد اسلامی كی وزارت كے قائم مقام سيد حميد محمدی نے خطاب كيا جس میں حاضرين كو خير مقدم كہا گيا ہے ۔
10539337

نظرات بینندگان
captcha