ترکی میں 700 بچوں کے درمیان قرآنی نسخوں کی تقسیم

IQNA

ترکی میں 700 بچوں کے درمیان قرآنی نسخوں کی تقسیم

23:16 - July 18, 2012
خبر کا کوڈ: 2372282
قرآنی سرگرمیوں کا گروپ : ماہ رمضان کی آمد کےموقع پر ریحان نامی انجمن کی جانب سے ترکی کے صوبے آماسیا کے شہر مرزیفون کے ۷۰۰ بچوں کو قرآن کریم کا تحفہ دیا گیا ہے ۔
ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) کے شعبہ جنوب مغربی ایشیا کی رپورٹ کے مطابق ، انجمن کے صدر معمار ساریکایا نے خیال ظاہر کیا ہے کہ اس شہر کے بچے ہر سال چھٹیوں میں قرآن کریم کی تعلیم کے لیے قرآنی مدارس اور مساجد میں شرکت کرتے ہیں اور اس کام میں خاندانوں کے ساتھ ساتھ اسلامی ادارے اور تنظیمیں بھی ان کی مدد کرتی ہیں ؛ لہذا ہم بھی اس پر برکت کام میں حصہ ڈالنے اور بچوں کو قرآنی تعلیم کی جانب جلب کرنے کے لیے قرآنی نسخے تقسیم کرتے ہیں ۔
انہوں نے واضح کیا : بچوں کی خوشی اور کامیابی خانوادوں اور حکام کی دیرینہ آرزو ہوتی ہے ؛ اس بنیاد پرقرآنی کلاسوں میں بچوں کی پرجوش شرکت کی قدردانی کرنی چاہیئے اور اس راستے میں ان کی خدمت کرنے والے ہر شخص کا شکریہ ادا کرنا چاہیئے ۔
1055704
نظرات بینندگان
captcha