نخجوان میں ماہ رمضان كے خصوصی پروگراموں كا اعلان

IQNA

نخجوان میں ماہ رمضان كے خصوصی پروگراموں كا اعلان

21:14 - July 20, 2012
خبر کا کوڈ: 2373068
قرآنی سرگرميوں كا گروپ : اسلامی جمہوریہ ايران كے كلچرل سينٹر نے نخجوان میں ماہ رمضان المبارك كے حوالے سے خصوصی پروگراموں كا اعلان كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی(ايكنا) كے شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق ، یہ پروگرام ، قرأت قرآن كريم اور ماہ مبارك كی دعاؤں كی قرأت اور اس كے علاہ بين الاقوامی تبليغی مركز كی جانب سے اعزام كیے گئے مبلغين كے خطابات پر مشتمل ہوں گے ۔
رپورٹ كے مطابق ، حجج اسلام سيد جلال رضوی ، محمد اشعری اور موسوی زادہ ماہ رمضان كے پہلے ، دوسرے اور تيسرے عشرے كے خطيب ہوں گے ۔
قابل ذكر ہے كہ اس قسم كے پروگرام حضرت زہرا(ع) مسجد ، پير قميش مسجد ، تركيوں كی مسجد اور نخجوان كی جامع مسجد كے علاوہ بعض امام بارگاہوں میں افطار كا پروگرام منعقد كيا جائے گا ۔
1057618
نظرات بینندگان
captcha