پاكستان ؛ سادہ طريقے سے مفاہيم قرآن كريم كا بيان

IQNA

پاكستان ؛ سادہ طريقے سے مفاہيم قرآن كريم كا بيان

21:00 - July 21, 2012
خبر کا کوڈ: 2373964
قرآنی سرگرميوں كا گروپ : پاكستان كے شہر منڈی صادق گنج میں بچوں اور جوانوں كے لیے سادہ زبان میں مفاہيم قرآن كريم بيان كیے جار ہے ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شبعہ جنوب مغربی ايشيا كی رپورٹ كے مطابق ، یہ تعليمی كورس ۱۵ جولائی سے شہر كے ممتاز عالم دين حجت الاسلام والمسلمين عابد حسين الحسينی كے توسط سے شروع كيا گيا ہے جو ۵ا ااگست تك جاری رہے گا ۔
اس تعليمی كورس میں ۲۵ بچوں اور جوانوں پر مشتمل مختلف گروپ شركت كررہے ہیں جبكہ حجت الاسلام الحسينی كورس می شريك افراد كے لیے سادہ اور عام فہم انداز میں مفاہيم قرآن كريم بيان كرتے ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ حجت الاسلام و المسلمين عابد حسين حسينی تبليغ كے لیے ملك كے پسماندہ علاقوں كی طرف سفر كرتے ہیں اسی طرح انہوں نے منڈی صادق گنج میں ايك ماہ كے لیے مفاہيم قرآن كريم كے تعليمی كورس كا انعقاد كيا ہے اور اس كے علاوہ ان كی مصروفيات میں نماز جماعت كا قيام اور نمازمغربين كے بعد مسجد میں عمومی درس كا اہتمام قابل ذكر ہیں ۔
1058414
نظرات بینندگان
captcha