ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق، اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے شعبہ ثقافتی امور كے قرآنی مشاور احد زرنگار نے اعلان كيا ہے كہ آرگنائزيشن كی كمیٹی برائے قرآنی امور و معارف دينی كے تعاون سے ايران كا سفر كرنے والا یہ گروپ اپنے پہلے پروگرام كے لیے كل ۲۲ جولائی كو مقامی وقت كے مطابق صبح ۱۰ بجے اسلامی جمہوریہ ايران كے ریڈيو قرآن نشريات میں شركت كریں گے ۔
انہوں نے مزيد كہا ہے اس وفد میں موجود معروف شخصيات جيسے محمد صديق منشاوی كے فرزند صديق محمود الصديق السيد منشاوی ، عبد الباسط كے فرزند عبد الناصر عبد الباسط ايك ہفتے تك ايران میں مختلف پروگراموں میں شركت كریں گے ۔
1058435