ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) کے شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزیشن کی رپورٹ کے مطابق، ان مقابلوں میں سکولوں کی انجمن داموسا کے تعاون سے بڑی عمر کے طلباء کے لیے دارالسلام قرآنی مقابلے ، مسجد ادریس میں ایرانی قاری کی شرکت کے ہمراہ منعقد ہونے والے مقابلے اور ریڈیو خیر کے تعاون سے ریڈیو قرآنی مقابلے کے علاوہ اسلامی انسٹی ٹیوٹ المدینہ کے تعاون سےقرآن کریم مقابلے قابل ذکر ہیں ۔
رپورٹ کے مطابق، قرآنی نمائش کا اہتمام ، تنزانیا میں مقیم ایرانی باشندوں کی موجودگی میں ماہ مبار کی ہر رات ایک جزء قرآن کی تلاوت ایرانی کلچرل سینٹر کے دیگر پروگراموں کا حصہ ہیں ۔