۷۷ افراد پر مشتمل مصری قاريوں كےوفد كا اسلامی جمہوریہ ايران كے نشرياتی ادارے كا دورہ

IQNA

۷۷ افراد پر مشتمل مصری قاريوں كےوفد كا اسلامی جمہوریہ ايران كے نشرياتی ادارے كا دورہ

22:41 - July 22, 2012
خبر کا کوڈ: 2374951
قرآنی سرگرميوں كا گروپ : ماہ رمضان كے آغاز سے ايران كا سفر كرنے ۷۷ افراد پر مشتمل مصری اساتيد كے وفد نے اسلامی جمہوریہ ايران كے نشرياتی ادارے كا دورہ كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق، اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے شعبہ قرآنی امور و دينی معارف كے تعاون سے ايران كا سفر كرنے والے اس وفد نے پہلے دن ریڈيو قرآن میں اہنے پروگرام كا اجرا كيا ہے۔
واضح رہے كہ نشرياتی میں منعقدہ پروگرام كا آغاز بين الاقوامی قاری "احمد ابو القاسمی" كے توسط سے تلاوت كلام پاك سے ہوا اس كے بعد پروگرام كے كمپئر "ضياء آذری" نے ماہ رمضان كی مناسبت سے مبارك باد پيش كرتے ہوئے مصر كے معزز مہمان قاريوں كو خوش آمديد كہا اور رہبر كبير امام خمينی (رہ) اور شہدائے اسلام كو خراج عقيدت پيش كيا ہے ۔
1059599
نظرات بینندگان
captcha