ساحل عاج میں محفل ختم قرآن كا انعقاد

IQNA

ساحل عاج میں محفل ختم قرآن كا انعقاد

18:02 - July 24, 2012
خبر کا کوڈ: 2376623
قرآنی سرگرميوں كا گروپ : ساحل عاج كے شہر آبيجان میں واقع الزہرا(ع) كمپليكس كی (الغدير) انجمن كی جانب سے شہر كی مسجد امام مہدی (عج) میں محفل ختم قرآن منعقد كی گئی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ افريقا كی رپورٹ كے مطابق ، محفل ختم قرآن ، سيد علی محسن كے توسط سے دعائے افتتاح كی قرأت اور ملك كے ممتاز عالم دين شيخ ابراہيم بدوی كی جانب سے ماہ مبارك رمضان كے فضائل اور آداب كا بيان اس پروگرام كا اصلی محور تھے ۔
واضح رہے كہ یہ پروگرام ۲۱ جولائی كو منعقد كيا گيا ہے جبكہ اس پروگرام میں متعدد علما اور مفكرين من جملہ یہاں مقيم لبنانيوں كے رہنما عبد المنعم قبيسی ، شيخ انيس حجازی ، انجمن كے صدر شيخ ابراہيم بدوی ، اور انكے علاوہ شيعہ شہريوں كی بڑی تعداد نے شركت كی ہے ۔
1060629

نظرات بینندگان
captcha