دنيا كے تين برّاعظموں میں حفظ قرآن كی روشوں كا جائزہ

IQNA

دنيا كے تين برّاعظموں میں حفظ قرآن كی روشوں كا جائزہ

12:34 - August 01, 2012
خبر کا کوڈ: 2382995
قرآنی فعالیّتوں كا گروپ : پاكستان ، البانیہ ، نائيجيريا ، ہندوستان ، بنگلہ ديش اور تاجكستان سے تعلّق ركھنے والے حفّاظ كرام نے المصطفیٰ انٹرنيشنل يونيورسٹی اور وزارت ارشاد كے مابين منعقدہ مشتركہ نشست میں اپنے اپنے ممالك میں حفظ قرآن كی روشوں سے حاضرين كو آگاہ كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق "المصطفیٰ انٹرنيشنل يونيورسٹی اور وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی" كی مشتركہ نشست كل ۳۱ جولائی كو بيسویں بين الاقوامی قرآن كريم نمائش میں منعقد ہوئی ۔
اس نشست میں مقابلوں كے جج حجّت الاسلام حاج ابو القاسم نے بھی قرآن كريم حفظ كرنے كی مختلف روشوں كے بارے اظہار خيال كيا ۔
قابل ذكر ہے كہ اس نشست كی ابتدا میں المصطفیٰ انٹرنيشنل يونيورسٹی كے ادارہ قرآن و حديث كے مدير حسين اسدی نے بھی مختصر خطاب كيا ۔
1067785
نظرات بینندگان
captcha