تہران ؛ میڈیکل یونیورسٹی میں محفل انس با قرآن کا اہتمام

IQNA

تہران ؛ میڈیکل یونیورسٹی میں محفل انس با قرآن کا اہتمام

18:28 - August 06, 2012
خبر کا کوڈ: 2387051
قرآنی سرگرمیوں کا گروپ : تہران کی میڈیکل یونیورسٹی میں قائد انقلاب کے مشیر فوجی جنرل "رحیم صفوی" ، وزارت صحت کے معاون "امامی رضوی" اور تہران میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر "باقر لاریجانی" کی موجودگی میں محفل انس با قرآن منعقد کی گئی ہے ۔
ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) کی رپورٹ کے مطابق ، ۵ اگست کو بسیج ڈاکٹروں نے ماہ رمضان کی مناسبت سے قائد انقلاب کے مشیر فوجی جنرل "رحیم صفوی" ، وزارت صحت کے معاون "امامی رضوی" اور تہران میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر "باقر لاریجانی" اور یونیورسٹٰی کے ۲۵ شہیدوں کے اہل خانہ کی موجودگی میں محفل انس با قرآن منعقد کی ہے ۔
واضح رہے کہ یونیورسٹٰی کے کانفرنس ہال میں منعقدہ اس نورانی محفل میں شہدائے یونیورسٹٰی کے اہل خانہ کے علاوہ بسیج جانبازوں کے اہل خانہ بھی موجود تھے ۔
1071956
نظرات بینندگان
captcha