ايران كی قرآنی خبر رسان ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق ، ۶ اگست كو ايران كے بين الاقوامی ممتاز قاری "حسين فردی" نے تہران میں جاری بين الاقوامی قرآنی نمائش كی سترہویں محفل قرآن میں تلاوت كلام پاك كا شرف حاصل كيا ہے ۔
رپورٹ كے مطابق ، یہ پروگرام ماہ رمضان كے دوران ہر روز نماز مغربين سے ۳۰ منٹ پہلے شروع ہوتا ہے جس میں قرآنی آيات كی تلاوت كے بعد محترم قاری اذان بھی ديتے ہیں اسی طرح یہ پروگرام ریڈيو تلاوت اور ریڈيو قرآن سے دنيا بھر میں براہ راست نشر كيا جاتا ہے ۔
1071994