بلدیہ تہران قومی حفظ قرآن منصوبے میں ہر ذمہ داری كو قبول كرے گی

IQNA

بلدیہ تہران قومی حفظ قرآن منصوبے میں ہر ذمہ داری كو قبول كرے گی

21:44 - August 07, 2012
خبر کا کوڈ: 2387981
قرآنی سرگرميوں كا گروپ : مرتضی تمدن نے قومی حفظ قرآن منصوبے كے اجرا میں بلدیہ تہران كے كردار كے بارے میں كہا : ہم منتظر ہیں كہ منصوبے پر عملدرآمد كے لیے جو ذمہ داری بھی ہمارے كندھوں پر ڈالی جائے گی ہم دل كی گہرائی سے اس كوقبول كریں گے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق ، ۵ اگست كو تہران كے ميئر "مرتضی تمدن" نے صوبہ تہران كے بہترين قرآنی اساتيد ، مربيوں اور حكام كے اعزاز میں منعقدہ تقريب كے دوران صحافيوں سے بات چيت كرتے ہوئے كہا : صوبہ تہران قرآنی سرگرميوں كے حوالے سے فعال ترين صوبہ ہے ۔
انہوں نے صوبے میں قرآنی مدارس كے قيام كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا : اس سال قرآنی مدرسوں كے قيام میں مدد كے لیے صوبائی وزارت تعليم و تربيت میں خاص بجٹ مختص كيا گيا ہے ؛ اسی طرح عوامی قرآنی تنظيموں كی تقويت اور شعبہ قرآن میں ہنری كاموں كی مكمل حمايت بلدیہ كے ديگرمنصوبوں كا حصہ ہے ۔
1071916
نظرات بینندگان
captcha