ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق ، تہران میں جاری بين الاقوامی قرآنی نمائش میں وزارت صحت و تعليم كے سيكشن میں شيعت قبول كرنے سابق وہابی عالم دين كی موجودگی میں خصوصی نشست كا اہتمام كيا گيا ہے ۔
۶ اگست كو مقامی وقت كے مطابق رات ۹:۳۰ سے ۱۱ بجے تك منعقد ہونے والی اس نشست كے دوران "ڈاكٹر عصام العماد" نے اپنے شيعہ ہونے كی وجوہات كو بيان اور اعتقادی شبہات كے حوالے سے حاضرين محفل كے سوالوں كے جوابات ديئے ہیں ۔
واضح رہے كہ ڈاكٹر عصام العماد پہلے ايك وہابی عالم دين تھے جنہوں نے بعد میں مذہب تشيع قبول كيا اور ہزاروں افراد كو مكتب تشيع كی طرف ہدايت كی ہے ۔
1071767