ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق حفظ قرآن كی مؤثر راہیں كے عنوان سے یہ نشست چھ اگست بروز سوموار كو تحقيقاتی گروپ برھان معرفت كی جانب سے بيسویں بين الاقوامی قرآن كريم نمائش كے شہيد علی محمدی ہال میں منعقد ہوئی ۔
اس نشست میں ادارے سے منسلك برھان معرفت كالج كے ممبر نے كہا : ہمارے انسٹی ٹيوٹ كی جانب سے ايسی كتب تاليف ہوئی ہیں كہ جن میں علمی اصولوں كی بنياد پر طلبہ كو قرآن كريم كی تعليم دی جاتی ہے اور محترم حفاظ كو حفظ قرآن كريم كاميابی سے پایہ تكميل تك پہنچانے كے حوالے سے مكمل طور پر رہنمائی فراہم كی جاتی ہے ۔
1072670