تہران میڈيكل يونيورسٹی میں محفل انس با قرآن كا انعقاد

IQNA

تہران میڈيكل يونيورسٹی میں محفل انس با قرآن كا انعقاد

13:02 - August 08, 2012
خبر کا کوڈ: 2388421
قرآنی فعاليتوں كا گروپ : تہران میڈيكل يونيورسٹی میں قرآنی محفل فوج كے سربراہ رحيم صفوی ، رہبر معظم كے مشير امامی رضوی اور ديگر اعلٰی حكام كے علاوہ شہدا كے خانوادوں كی موجودگی میں منعقد ہوئی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق ۱۵ اگست ۲۰۱۲ء كو یہ نشست تہران میڈيكل يونيورسٹی كے ہال میں منعقد ہوئی كہ جس میں اعلیٰ شخصيات كے علاوہ عوام الناس كی ايك كثير تعداد شريك تھی ۔
اس پروگرام كی ابتدا میں دينی مدارس میں منعقدہ قرآنی مقابلوں كے پوزيشن ہولڈرز كو انعامات سے بھی نوازا گيا ۔
اس نورانی محفل میں وزارت صحت كے معاون امامی رضوی نے اپنے مختصر خطاب میں كہا : تہران میڈيكل يونيورسٹی كو یہ فخر حاصل ہے كہ اس نے اسلامی انقلاب كی راہ میں عظيم شہداء قربان كیے ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ پروگرام كے اختتام پرنماز مغربين باجماعت ادا كی گئی اور حاضرين كو افطار ڈنر پيش كيا گيا ۔
1071956
نظرات بینندگان
captcha