ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق ریڈيو قرآن كے شعبہ تعلقات عامہ نے اعلان كيا ہے كہ ریڈيو قرآن كے گروہ اطلاع رسانی كے مدير نے ۵ اگست كو اپنے خطاب میں كہا : ذرائع ابلاغ كا پيام رسانی اور فرہنگ سازی كے امر میں انتہائی مؤثر كردار ہے اور ہمارے نمائندوں نے ہر رات اپنے نشر كردہ پروگرام میں اس نمائش گاہ كے مختلف حصوں كا بے مثال تعارف پيش كيا ۔
ياد رہے كہ حجت الاسلام ذكاوت نے ايكنا كو بھی زبردست خراج تحسين پيش كيا اور گزشتہ سال كی طرح امسال بھی ايكنا كی تجليل كرنے كی خبر دی ۔
قابل ذكر ہے كہ پروگرام كے اختتام پر خبرنگاروں كی خدمات كے اعتراف میں انہیں قيمتی تحائف دئیے گئے ۔
1072480