ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے تہران میڈيكل يونيورسٹی كے شعبہ تعلقات عامہ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ماہ مبارك رمضان سے مخصوص یہ تفسير كی كلاسیں رسول اكرم (ص) پسپتال میں منعقد كی گئیں ۔
ان نشستوں میں حجت الاسلام و المسلمين متوسلی نے قرآن مجيد كی اہميت اور عظمت كے حوالے سے ليكچرز دئیے اور قرآنی آيات میں تفكر و تدبر كی ضرورت پر روشنی ڈالی ۔
اسی طرح انہوں نے امير المومنين (ع) كی ايك حديث كی طرف اشارہ كيا اور كہا : حضرت(ع) كا ارشاد ہے كہ تدبّر كے بغير قرائت میں كوئی خير نہیں ہے لہٰذا ايك موحّد انسان كے لیے كلام الٰہی میں تفكّر كرنا اور خود كو يا ایھا الذين آمنوا كا مصداق سمجھنا ضروری ہے ۔
1072480