قرآنی نمائش میں قرآنی سافٹ وئيرز "مكنون" و "معجزہ" كی رونمائی

IQNA

قرآنی نمائش میں قرآنی سافٹ وئيرز "مكنون" و "معجزہ" كی رونمائی

21:57 - August 10, 2012
خبر کا کوڈ: 2389591
سائيبر سپيس گروپ : قرآن سافٹ وئيرز مكنون اور معجزہ كی تقريب رونمائی ۹ اگست بروز جمعرات كو بيسویں بين الاقوامی قرآن كريم نمائش میں وزير فرہنگ و ارشاد اسلامی كی موجودگی میں منعقد ہوئی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق جمعرات كی رات بمطابق ۹ اگست كو بيسویں بين الاقوامی قرآن كريم نمائش میں مركز برائے توسيع اطلاعات و ڈيجیٹل میڈيا كی جانب سے چار قرآنی سافٹ وئيرز كی تقريب رونمائی منعقد كی گئی ۔
اس تقريب كی ابتدا میں روزگار انسٹی ٹيوٹ كے مسئول نے "معجزہ" سافٹ وئير كی خصوصيات پر روشنی ڈالتے ہوئے اسے وقف عام قرار ديا ۔
ياد رہے انہوں نے اس سافٹ وئير كا مخاطب امريكہ اور يورپ میں مقيم ايرانيوں كو قرار ديا ۔
اسی طرح "مكنون" سافٹ وئير كے بانی نے اپنی اس ايجاد كے متعلق حاضرين كو آگاہ كيا اور كہا : اس كی تياری میں ايك سال كی محنت شامل ہے ۔
1074938
نظرات بینندگان
captcha