نابينا طالب علموں كے لیے محفل انس با قرآن كا انعقاد

IQNA

نابينا طالب علموں كے لیے محفل انس با قرآن كا انعقاد

23:53 - August 10, 2012
خبر کا کوڈ: 2389614
قرآنی سرگرميوں كا گروپ : آج ۱۰ اگست كو تہران میں جاری بين الاقوامی قرآنی نمائش میں نابينا طلباء كے لیے محفل انس با قرآن كا انعقاد كيا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق ، آج ۱۰ اگست كوقرآنی نمائش كے تعليم سيكشن میں نابينا قاريوں اور حفاظ كرام كی موجودگی میں محفل انس با قرآن منعقد كی گئی ہے ۔
خصوصی سكولوں كی تعليم و تربيت كے ماہر "حميد رضا توتونچی" نے اس سيكشن میں قرآنی محفلوں كے اوقات كا ذكر كرتے ہوئے خيال ظاہر كيا ہے كہ اس سيكشن میں ہر روز مختلف اوقات میں دو نابينا طالب علم ان محفلوں میں شركت كرتے ہیں اور خط بريل كے ذريعے نابينا افراد كو قرآن كی تعليم ديتے ہیں تاكہ ان افراد كی قرآنی صلاحيتوں كو اجاگر كيا جائے ۔
1075253
نظرات بینندگان
captcha