قرآنی كلمات كی دقيق تعريفوں سے آشنائی قرآن میں تدبر كے لیے ضروری ہے

IQNA

قرآنی كلمات كی دقيق تعريفوں سے آشنائی قرآن میں تدبر كے لیے ضروری ہے

23:53 - August 10, 2012
خبر کا کوڈ: 2389615
قرآنی سرگرميوں كا گروپ : قرآن و عترت مدرسے كے پرنسپل نے "قرآن میں تدبر" كے عنوان سے منعقدہ نشست كے دوران كہا : قرآن كريم میں تدبر كے لیے قرآنی كلمات سے آشنائی حاصل كرنا بہت ضروری ہے تاكہ قرآنی آيات سے متلعق ہمارے ذہنوں میں صحيح تصوير ايجاد ہو سكے اور اگر یہ كام نا كيا جائے تہ قرآن میں صحيح انداز سے تدبر كرنا مشكل ہو جائے گا۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق ، آج ۱۰ اگست كو قرآن و عترت مدرسے كے پرنسپل ياسر رضا زادہ كی موجودگی میں "قرآن میں تدبر " كے عنوان سے قرآنی نمائش كے انسانی علوم سيكشن میں ايك نشست منعقد كی گئی ہے ۔
انہوں نے نشست كے دوران امام علی (ع) كے يوم شہادت كی مناسبت سے تعزيت پيش كرتے ہوئے كہا : جب ہم معاشرے میں جوانون اور خصوصا طلباء كی طرف ديكھتے ہیں تو اس بات كا اندازہ لگايا جاسكتا ہے كہ ان كو درپيش سب سے بڑا مسئلہ دينی شبہات كے جوابات كا علم نا ہو ہے ۔
1075251
نظرات بینندگان
captcha