قرآنی نمائش كے دوران نہج البلاغہ كے ۱۴ خادموں كی تجليل

IQNA

قرآنی نمائش كے دوران نہج البلاغہ كے ۱۴ خادموں كی تجليل

23:32 - August 11, 2012
خبر کا کوڈ: 2390490
قرآنی سرگرميوں گروپ : ۱۲ اگست كو تہران میں جاری بين الاقوامی قرآنی نمائش كے شعبہ نہج الباغہ و صحيفہ سجادیہ كی جانب سے وزير ثقافت كی موجودگی میں نہج البلاغہ كے ۱۴ خادموں كی تجليل كے لیے تقريب منعقد كی جائےگی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق ، بيسویں بين الاقوامی قرآنی نمائش كے دوران اسلامی جمہوریہ ايران كے وزير ثقافت "سيد محمد حسينی" كی موجودگی میں ۱۴ افراد كی تجليل كی جائے گی ۔
واضح رہے كہ آيت اللہ دين پرور ، محمد مہدی جعفری اور حسين استاد ولی كا شمار ان افراد میں ہوتا ہے جن كی تجليل كی جائے گی ۔
اسی طرح اس تقريب كے دوران علامہ جعفری ، جعفر شہدی اور محمد دشتی كے اہل خانہ كی بھی تجليل كی جائے گی ۔
رپورٹ كے مطابق ، اس تقريب كے ضمن میں اميرالمومنين علی (ع) كتاب كی رونمائی بھی كی گئی ہے ۔
1076171
نظرات بینندگان
captcha