آج رات قرآنی نمائش میں خادمين نہج البلاغہ كی تجليل

IQNA

آج رات قرآنی نمائش میں خادمين نہج البلاغہ كی تجليل

23:58 - August 12, 2012
خبر کا کوڈ: 2391304
قرآنی سرگرميوں كا گروپ : آج رات تہران میں جاری بيسویں بين الاقوامی قرآنی نمائش میں خادمين نہج البلاغہ كی تجليل كے لیے تقريب منعقد كی جائے گی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق ، ۱۲ اگست كو بين الاقوامی قرآنی نمائش میں اسلامی ثقافت كی ترويج اور تبليغ كے سلسلے میں خادمين نہج البلاغہ كی تجليل كے لیے پہلی اعزازیہ تقريب منعقد كی جائے گی ۔
رپورٹ كے مطابق ، یہ تقريب وزير ثقافت و ارشاد "سيد محمد حسينی" ، بين الاقوامی قرآنی نمائش كے چيف آرگنائزر حجت الاسلام "حميد محمدی" اور عاشقان قرآن كريم كی موجودگی میں قرآنی نمائش میں منعقد كی جائے گی ۔
قابل ذكر ہے كہ یہ تقريب آج رات مقامی وقت كے مطابق ، رات ۱۰ بجے مصلائے امام خمينی (رہ) كے صحن میں منعقد كی جائے گی ۔
1076614
نظرات بینندگان
captcha