ايرانی وزير دفاع كی جانب سے قرآنی نمائش كے شعبہ يونيورسٹی كا دورہ

IQNA

ايرانی وزير دفاع كی جانب سے قرآنی نمائش كے شعبہ يونيورسٹی كا دورہ

23:57 - August 12, 2012
خبر کا کوڈ: 2391306
قرآنی سرگرميوں كا گروپ : ۱۲ اگست كو اسلامی جمہوریہ ايران كے وزير دفاع نے تہران میں جاری بيسویں بين الاقوامی قرآنی نمائش كے شعبہ يونيورسٹٰی كا دورہ كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق ۱۲ اگست كو ايرانی وزير دفاع "احمد وحيدی" نے بين الاقوامی قرآنی نمائش كے شعبہ يونيورسٹی كا دورہ كيا ہے ۔
انہوں نے اس دورے كے ضمن میں ايكنا كے نامہ نگار كے ساتھ گفتگوكے دوران كہا : ميری نظرمیں قرآنی مطالعات كے شعبے میں طلباء كے درميان بہترين حركت كا آغاز كيا گيا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : تحقيقی مقالات ، ويب سائیٹس ، مجلے اور قرآنی ميگزين بعض ايسے پسنديدہ اقدامات تھے جن كو قرآنی نمائش كے شعبہ يونيورسٹی میں ملاحظہ كيا گيا ہے ۔
انہوں نے واضح كيا : اس سيكش كی ڈيزائينگ بھی اس طرح كی ہے كہ بہت سارے سوالوں كے جوابات مل سكتے ہیں ۔
1077019
نظرات بینندگان
captcha