قرآنی سرگرميوں كا گروپ : اسلامی علوم و معارف فاؤنڈيشن كے انچارج نے اس بيان كے ساتھ كہ قرآن كی طرف رجوع كرنے كا اصلی ہدف اجتماعی اور فردی زندگی میں اس كتاب سے عملی استفادہ كرنا ہے زور ديا : اس بات میں دقت كرنی چاہيئے كہ قرآن كے جانبی پہلو من جملہ قرأت ، حفظ ، اور قرآنی فنون جن كی حيثت قرآن كے ظاہر اور جلد كی ہے ، قرآن كے اصلی ہدف سے غفلت كا باعث نا بنیں ۔