ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق ، استاد تلاوت ، معلم اخلاق اور خادم قرآن شہيد علی اربابی سفير مہربانی كے عنوان سے منعقد ہونے والے قرآنی مقابلوں كے چھٹے مرحلے كی اختتامیہ تقريب گزشتہ رات ۱۶ اگست كو امام زادہ پنج تن لويزان میں منعقد كی گئی ہے ۔
رپورٹ كے مطابق ، تقريب كا آغاز مقابلوں كے شعبہ قرأت میں پہلی پوزيشن لينے والے مہدی غلام نژاد كی تلاوت سے ہوا جس كے بعد شعبہ حفظ میں پہلی پوزيشن لينے والے عليرضا فيضی نے قدس كے عالمی دن كی مناسبت سے سورہ اسراء كی تلاوت كا شرف حاصل كيا ہے ۔
1080699