ايران ؛ خضرائی فلائنگ انسٹی ٹيوٹ میں انگلش زبان میں قرآن كی تعليم

IQNA

ايران ؛ خضرائی فلائنگ انسٹی ٹيوٹ میں انگلش زبان میں قرآن كی تعليم

23:51 - August 18, 2012
خبر کا کوڈ: 2395918
قرآنی سرگرميوں كا گروپ : خضرائی فلائنگ انسٹی ٹيوٹ سے وابستہ دارالقرآن كے انچارج نے خيال ظاہر كيا : ماہ رمضان كے دوران اس ہیڈكوارٹر میں انگلش زبان میں قرآن كا تعليمی كورس منعقد كيا گيا ہے جس کی مجموعی ۱۵ كلاسوں میں ۲۱۰ افراد نے شركت كی ہے ۔
دارالقرآن كے انچارج سيكنڈ ليفٹيننٹ "ہادی داو طلب" نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے ساتھ گفتگو كے دوران كہا : ماہ رمضان میں جو قرآن كے نزول كامہينہ بھی ہے ، اس كے تين عشروں كے دوران محفل انس با قرآن كا اہتمام كيا گيا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : یہ محفلیں تدبر منصوبے كے تحت منعقد كی گئی ہیں البتہ یہ قرآنی منصوبہ قائد انقلاب كے بيانات كی روشنی میں انس با قرآن اور تدبر كے لیے منعقد كيا گيا ہے ۔
1081251
نظرات بینندگان
captcha