ايران ؛ محكمہ اوقاف كی جانب سے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كے انعقاد میں سرگرم اداروں كی تجليل

IQNA

ايران ؛ محكمہ اوقاف كی جانب سے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كے انعقاد میں سرگرم اداروں كی تجليل

23:55 - August 21, 2012
خبر کا کوڈ: 2396772
قرآنی سرگرميوں كا گروپ : انتيسویں بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كے انعقاد میں بڑھ چڑھ كر حصہ لينے والے اداروں اور تنظيموں كی تجليل كے لیے ولی فقیہ كے نمائندے اور محكمہ اوقاف و خيراتی امور كے سربراہ اور ملك كی ديگر قرآنی و ثقافتی شخصيات كی موجودگی میں تقريب منعقد كی گئی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے محكمہ اوقاف كے شعبہ بين الاقوامی امور كے تعلقات عامہ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس تقريب كے دوران انتيسویں بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كے حوالے سے ثافتی اداروں اور آرگنائزنگ كمیٹی كی انتھك كششوں اور تعاون كی قدر دانی كے لیے ۱۰ سے زائد اداروں كو شيلڈ ، عمرہ مفردہ كے لیے سفر خرچہ ، مشہد مقدس اور ديگر مقدس مقامات كے سفر كے اخراجات جيسے انعامات ديئے گئے ہیں ۔
1082661
نظرات بینندگان
captcha