ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے ریڈيو قرآن كے شبعہ تعلقات عامہ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ریڈيو تلاوت كے ڈائريكٹر جنرل "محمد رضا گلی زادہ" نے كہا : ریڈيو تلاوت ايسا اسٹيشن ہے جو تلاوت قرآن كے ساتھ خصوصی انس ركھنے والے افراد كے لیے ايرانی اور غير ايرانی قاريوں كی معروف تلاوتوں كو نشر كرتا ہے ۔
قابل ذكرہے كہ ریڈيو تلاوت ، ریڈيو قرآن سے منسلك چينل ہے جو FM 101 سے براہ راست شام ۶ سے صبح ۶ بجے تك نشر كيا جاتا ہے ۔
1088492