داعش نے انتہائی خطرناک دعویٰ کر دیا

IQNA

داعش نے انتہائی خطرناک دعویٰ کر دیا

15:29 - December 02, 2014
خبر کا کوڈ: 2614432
بین الاقوامی گروپ:سوشل میڈیا ویب سائٹوں خصوصاً ٹوئٹر پر یہ دعوے سامنے آ گئے ہیں کہ داعش نے ڈرٹی بم (غیر روایتی تکنیک سے تیار کیا گیا غیر معیاری ایٹمی ہتھیار) تیار کر لیا ہے

ایکنا نیوز- ٰڈیلی پاکستان کے مطابق عسکریت پسند تنظیم دولت اسلامیہ (داعش) کی شام، عراق اور مغربی ممالک میں دہشت پہلے بھی کچھ کم نہ تھی کہ اب یہ انکشاف ہو گیا ہے کہ اس تنظیم نے ایٹمی ہتھیار بھی تیار کر لئے ہیں۔ انٹرنیٹ پر سوشل میڈیا ویب سائٹوں خصوصاً ٹوئٹر پر یہ دعوے سامنے آ گئے ہیں کہ داعش نے ڈرٹی بم (غیر روایتی تکنیک سے تیار کیا گیا غیر معیاری ایٹمی ہتھیار) تیار کر لیا ہے جس کے بارے میں یہ دعویٰ بھی سامنے آیا ہے کہ اسے مغربی ممالک خصوصاً لندن جیسے شہروں میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

داعش کے مبینہ جنگجوﺅں نے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر یہ دھمکی بھی دی ہے کہ ان کے پاس دھماکہ خیز مواد کے پاکستانی نژاد ماہر ہمایوں طارق بھی موجود ہیں اور یہ خیال بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ڈرٹی بم کی تیاری میں ان کا اہم کردار رہا ہے۔ واضح رہے کہ چار ماہ قبل جولائی کے مہینے میں اقوام متحدہ میں عراقی سفیر محمد علی الحاکم نے سیکرٹری جنرل بان کی مون کو ایک خط کے ذریعے آگاہ کیا تھا کہ شدت پسندوں نے کئی جگہوں سے نیو کلیائی مواد چوری کر لیا ہے۔ اب یہ انکشاف بھی سامنے آیا ہے کہ شمالی عراق کی موصل یونیورسٹی سے 4کلوگرام یورینیم غائب ہوئی جسے داعش نے بم کی تیاری میں استعمال کیا۔

168477

ٹیگس: داعش ، بم ، دعوی
نظرات بینندگان
captcha