ایکنا نیوز- ایران ریڈیو- موصولہ رپورٹ کے مطابق صیہونی ٹی وی چینل "ون" نے منگل کے روز ایک انتہائی خفیہ دستاویز نشر کی ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ بعض عرب ممالک کے وزرائے خارجہ نے اسپین کے شہر بارسلونا میں اسرائیل کے نائب وزیر خارجہ "تساحی ہنگبی" سے ملاقات کی ہے- اس خفیہ دستاویز کے مطابق "تساحی ہنگبی" نے بارسلونا میں بعض ایسے عرب ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کی ہے کہ جن کے صیہونی حکومت کے ساتھ معمول کے سفارتی تعلقات نہیں ہیں- اس ٹی وی چینل نے ان عرب ممالک کے ناموں کی جانب کوئی اشارہ نہیں کیا ہے- یہ ملاقات گزشتہ ہفتے بارسلونا میں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر انجام پائی- صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل"ون" کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے کئی بار ان عرب ممالک کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے لیے اپنی دلچسپی ظاہر کی ہے کہ جن کے ساتھ اس کے رسمی سیاسی تعلقات نہیں ہیں- صیہونی کے نائب وزیر خارجہ نے بھی اس سلسلے میں کہا ہے کہ ہم محسوس کرتے ہیں کہ بعض عرب ممالک اسرائیلی حکومت کے ساتھ بات چیت کے لیے اچھی آمادگی رکھتے ہیں-